مہمند (افضل صافی) اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
مذکورہ سنٹر میں کی گئی تمام غیر مقامی بھرتیوں کے آرڈر فوری منسوخ کی جائیں اور آئندہ تمام بھرتیاں ڈومیسائل کی بجائے قومی شناختی کارڈ پر کی جائیں
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں سیٹزن فیسلیٹشن سنٹر سمیت مختلف محکموں میں جعلی ڈومیسائل اور اثر و رسوخ کے بنا پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کے دو تحصیلوں یکہ غنڈ اور صافی بھاوتہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے
احتجاجی مظاہروں میں علاقے کے نوجوانوں، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی
جن میں پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان، جنگریز خان، ارشد بختیار اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عبدالجلیل خان، طاہر خان و دیگر موجودتھے
اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالجلیل نے کہا کہ سابقہ پولیٹیکل انتظامیہ اور ملکان کی ملی بھگت سے لاکھوں افراد نے جعلی ڈومیسائل بنارکھے ہیں
سرکاری اعداد وشمار میں ضلع کی آبادی تقریبا پانچ لاکھ جبکہ ڈومیسائل کی کل تعداد تیرہ لاکھ سے تجاوز کئے ہیں
جن کا مقصد سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں ہمارے کوٹے پر قبضہ اور ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور ان جعلی ڈومیسائل سے دوسرے اضلاع کی رہائشی یہاں نوکریاں کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ درازسے جاری ہے
اس سلسلے میں ہم نے کئی بار احتجاجی مظاہرے کیے اور عوامی نمائندوں کے ساتھ بھی میٹنگز کر کے ان کو اس مسئلے سے آگاہ کیا
انہوں نے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی نوکریوں پر بھرتیاں ڈومیسائل کی بجائے قومی شناختی کارڈ پر کی جائیں
جس میں امیدوار کے مستقل اور موجودہ پتہ مذکورہ ضلع کے ہو جبکہ دوسری طرف تحصیل صافی بھاوتہ بازار میں ڈاکٹر صادق، جامداد ، یعقوب شینواری، شاموس خان، مولانا حنیف زمان اور قاری نورزمان کی قیادت احتجاجی مظاہرہ ہوا
مظاہرین نے بھاوتہ بازار میں احتجاجی واک کیا اور مامد گٹ سی ایف سی میں غیر مقامی بھرتیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
مظاہرین نے غیر مقامی افراد کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے
احتجاجی مظاہرین سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ قائدین نے کہا کہ غیر مقامی بھرتی کسی بھی صورت منظور نہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے