0

‎سمگلنگ روکنے کیلئے ایران اورافغانستان کی سرحدوں پر 18 مارکیٹس کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر 18 مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے

مذکورہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں انہوں نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 3 مارکیٹس کے منصوبوں کی منظوری بھی دی

ان 3 مارکیٹس میں سے 2 بلوچستان جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں قائم کی جائے گی اور یہ مارکیٹس آئندہ سال فروری سے اپنا کام شروع کردیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں