0

‎ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نواز شریف کا ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائل بنانے کا دعوی جھوٹا قرار دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایٹمی طاقت دینے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ریورس انجینئرنگ کے ذریعے میزائیل بنانے کا دعوی جھوٹا قرار دے دیا ہے

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ جب میزائل فائر ہونے کے بعد کسی مقام پر گر جاتا ہے توتکنیکی طور پر یہ ممکن نہیں کہ اسے دوبارہ بالکل اصل حالت میں لایا جا سکے

‎انہوں نے کہا کہ ریورس انجینئرنگ میزائل کی فعالیت اور درستی میں کلیدی کردار سافٹ وئیر کا ہوتا ہے

‎اس کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ حالت میں دستیاب ہونا ضروری ہوتا ہے

‎ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق ہمارے تمام میزائل مقامی طور پر بنائے گئے جو مکمل طور پر ایک شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ تھے۔

اب یہ تو ممکن نہیں کہ ایک میزائل گرے اور اس کے ٹکڑوں کی ریورس انجینئرنگ کر کے پاکستان میزائل بنا لے

‎نواز شریف کا یہ دعویٰ نہایت ہی مضحکہ خیز ہے

ایٹمی سائنسدان ثمر مبارک مند نے کہا کہ کروز میزائل کے ملبے اور ٹکڑوں کی ریورس انجینئرنگ نہیں ہو سکتی

‎اس میزائل کا ملبہ کچرے کا ایک ڈھیر تھا۔ اور امریکہ نے بھی اس کا ملبہ واپس نہیں مانگ تھا۔

‎اگر امریکہ ملبہ مانگتا تو ہم دے دیتے کیونکہ وہ کسی کام کا نہیں تھا

‎نواز شریف نے قطعی طور پر جھوٹ بولا ہے کہ پاکستان نے کروز میزائل کی ریورس انجینئرنگ سے کوئی میزائل بنایا ہے

‎ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ان سے پوچھا جائے کہ تباہ شدہ ملبے سے کیا تحقیق کی جاسکتی ہے ؟

‎ایک سابق وزیراعظم کو ایسے مضحکہ خیز بیانات نہیں دینے چاہیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں