0

16 برس کی ایوا مورتو ایک دن کے لیے فن لینڈ کی وزیر اعظم بن گئی

اقوام متحدہ کے لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’گرلز ٹیک اوور‘‘ مہم کے تحٹ فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مرین نے ایک دن کے لیے اپنا عہدہ نوجوان ایوا مورتو کے حوالے کردیا

ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد ایوا مورتو نے قوم سے خطاب بھی کیا

اپنے خطاب میں ایک دن کی وزیر اعظم نے کہا کہ صنفی امتیازات کی وجہ سے ہم لڑکیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات کا سامنا ہے

ہم محض ’’مظلوم‘‘ نہیں۔ ہماری مدد سے کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں

ایوا مورتو نے لڑکیوں کے ساتھ آن لائن فورمز پر ہراسانی کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا

انہوں نے کہا کہ صنفی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے لڑکیوں کو ٹیکنالوجی تک رسائی اور یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے

ایوا مورتو نے ٹیکنالوجی کے میدان میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لیے اہم ملاقاتیں کیں

’’ گرلزٹیک اوور‘‘ کے اس مہم کے تحت ہر سال مختلف ممالک میں لڑکیوں کو ایک دن کے لیے مختلف سرکاری اور نجی اداروے کا کوئی اہم کردار دیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں