ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نےکہا ہے کہ حکومت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
تعمیراتی محکموں کے سربراہان منصوبوں کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں اور ان منصوبوں میں اعلی معیار کا مٹیریل استعمال کیا جائے
عاشورہ محرم کے موقع پر امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے
انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز سلمان ظفر، عرفان ہنجرا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز، سی ای او تعلیم مہر آفتاب ، صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، ضلع میں امن و امان کی صورتحال، آٹے کی سپلائی، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں، کرونا و ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا
انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار بارے منتخب نمائندوں کو باخبر رکھا جائے
ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمے الرٹ رہیں
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا اور کرایا جائے
انہوں نے بتایا کہ کمالیہ میں ریسکیو 1122 کی سروس جلد شروع کی جائیگی
ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں
سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر دریاؤں کے پانی کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے
تمام افسران کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے