0

پاکستان تحریک انصاف کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہے: الحاج محمد علی سدھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء اور سابق کونسلر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ الحاج محمد علی سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اپنے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے

انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک خود انحصاری کی راہ پر گامزن ہوگا اور نئے و ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل صورتحال میں معیشت کو بہتر گیا ہے جبکہ مکہ اور مدینہ میں بھی امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا تھا ہمیں پر امن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے اور موجودہ حالات پر قابو پانے کیلئے تاریخ کامطالعہ ضروری ہے مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی معاشرےکو بہتر کیاجاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں