0

گھروں میں داخل ہو کرچوری کی وارداتیں کرنے والی دو ملزما ت گرفتار

اسلام آباد(وجاہت حسین)سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کارروائی، تھانہ ترنو ل کے علاقہ سیکٹر ڈی سترہ میں بہانے سے گھر وں میں داخل ہو کرگھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزما ت کو گرفتار کرکے قبضے سے لاکھوں

روپے مالیت کے چوری شدہ طلا ئی زیو رات و نقدی برآمد کرلیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد احسن یو نس نے سی آئی اے پولیس گھریلو چوری میں ملوث جر ائم پیشہ

عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا خصوصی ٹا سک دیا، ان احکا ما ت کی روشنی میں سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی محمد اسحا ق، لیڈیز پولیس اور جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی

کے دوران جدید تکنیکی بنیادوں اورہیومن ریسورسز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے دوران گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث دوملزما ت کو گرفتار کرلیاگیا، ملزمات کے قبضے چوری شدہ

نقدی3,41,500روپے اور طلا ئی زیو رات ما لیتی تقریبا 6,27000روپے کل ما لیتی 9,68,500 روپے برآمدکر لیے گئے، ملزمات میں مسماۃ نذیر اں بی بی زوجہ ممتا ز سکنہ لا ری اڈہ تحصیل و ضلع سر گو دھا اور مسما ۃ صغر اں

بی بی زوجہ غفو راحمد سکنہ لا ری اڈہ تحصیل و ضلع سر گو دھا شامل ہیں، ملزما ت کاطر یقہ واردات،بہا نے سے گھر وں میں داخل ہو کروارداتیں کر تی تھیں، گرفتار ملزمات کے خلاف:مقدمہ نمبر21مورخہ08.01.22بجرم

380.411ت پ تھانہ تر نو ل، اسلام آباد درج ہے، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے اور لوٹا گیا مال برآمدگی تمام کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

اویس احمد ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کو سراہتے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں