اسلام آباد(وجاہت حسین)تھانہ کراچی کمپنی کے اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں
ایس ایچ او کے علم میں لائے بغیرہی شرفاء کو ڈرا دھمکاکر ان کی گاڑیاں بند کرنا اے ایس آئی جمشید ناصر اور کانسٹیبل رانا ارسلان نے اپنا معمول بنا لیا
شہری راجہ خرم اور اویس مغل کو غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ان کی گاڑی 550 کے تحت بند کر دی
دونوں شہری گاڑی کے کاغذات کے ہمراہ تھے مگر اس کے باوجود ایک نہ سنی گئی تھانہ کے ایس ایچ اوشاہد زمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا
جن شہریوں کی گاڑی بند کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں رات گئے تک انتظار کروایا گیا اور مذکورہ اہلکاروں کا رویہ ہمارے ساتھ نہایت ہتک آمیز تھا آئی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں تاکہ دیگر شہریوں کو پولیس کی طرف سے خوف
و ہراس کا نشانہ بنانے کے واقعات کا تدارک ہو سکے
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے