شانگلہ (نوید یوسفزٸی) جے یو آٸی کے مرکزی رہنمإ، سابق سینیٹر مولانا راحت حسین نے ملک کے نامور سیاستدان میر حاصل بزنجو کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ سینیٹر حاصل بزنجو ایک نڈر سیاستدان تھے وہ ایک آٸنی اور جمہوری طریقے سے اپنے عوام کے حقوق کے حصول کے داعی تھے
بیماری کے باوجود ملکی سیاست میں اپنا کردار آدا کرتے رہے انکی رحلت سے پاکستان میں عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھنے والوں کی ایک مضبوط اور توانا آواز ہمیشہ کے لیے بجھ گٸی
ہم دکھ کی اس گھڑی میں انکے خاندان کے ساتھ شریک ہیں
رب کریم انکی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرماٸیں۔