ضلع مہمند (افضل صافی) افواج پاکستان اور فرنٹئیر کور اپنے عوام کے شانہ بشانہ دشمن کے تمام ایجنڈوں کو نیست و نابود کر دیں گے اور دھرتی ماں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
یوم دفاع کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر مہمند رائفلز غلنئ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس پر وقار تقریب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل جمیل اور ایم این اے ساجد خان مہمند سمیت شہدا کے لواحقین نے بھی شرکت کی
اس موقع پر یادگار شہداء پر سلامی دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی
تقریب سے خطاب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل جمیل کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے عوام کی دلیری اور وطن سے محبت کی وجہ سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا پچھلے دس سالوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے
پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے جوان اپنے وطن کی خاطر لہو کا نذرانہ دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں اور ملک کی بقا اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
تقریب سے خطاب میں ایم این اے ساجد خان مہمند کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی شہدا کے لہو سے لکھی گئی ہے اور اس آزادی کی قیمت وہ سب شہید ہیں جنہوں نے اس دھرتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
پاکستان دو قومی نظریہ پر بنا اور دشمن کو اب سمجھ لینا چاہئیے کہ اس کے تمام ہتکھنڈے چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، تمام کے تمام خاک تلے روند دئیے جائیں گے
پاکستان کے غیور عوام اپنی پاک فوج سے پیار کرتے ہیں اور ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئیے ہمہ وقت تیار ہیں
تقریب کے اختتام پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دئیے گئے اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں