0

سیلابی پانی کا راستہ بدلنے پر جھگڑا، متعدد زخمی

سرگودھا (طاہر کمبوہ) خوشاب کے علاقے جوہر آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے سے متعدد کالونیاں زیر آب آ گئیں

پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کا سامان خراب ہونے لگا

پانی کے بہاوَ کا راستہ تبدل کرنے پر سول لائن اور شبیر کالونی کے رہائشی آپس میں جھگڑ پڑے

لڑائی جھگڑے میں ڈنڈے سوٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے

مظاہرین کے غصےکو دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر بھی موقع سے فرار ہو گئے

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ سول لائن میں اعلیٰ شخصیات کے رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے پانی کا رخ شبیر کالونی کی جانب موڑا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں