0

جب تک جان ہے ختم نبوت کا دفاع کریں گے: مولانا راحت حسین

شانگلہ(نوید یوسفزٸی) جے یو آٸی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا راحت حسین نے آج سات ستمبر کی تاریخ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سات ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر مفتی محمودؒ کی قیادت میں طویل بحث مباحثے کے بعد قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا تھا جس نے ہمیشہ کے لٸے اس فتنے پر کیلیں ٹھونک دی

علما اور مجاہدین ختم نبوة نے مال، جان اور اولاد کی قربانی دیکر اپنے خون سے ختم نبوة کا تحفظ کیا

علما کرام کی پارلیمنٹ میں موجودگی کے ہمیشہ اچھے اثرات مرتب ہوٸے ہیں اور آگے بھی ان شاء اللہ جب تک ہم اس سرزمین پر زندہ رہیں گے تو آپﷺ کی ناموس اور ختم نبوة پر آنچ نہیں آنے دیں گے

اس عظیم الشان دن کے موقع پر مفکر اسلام مفتی محمودؒ سمیت تمام اکابرین اور مجاہدین ختم نبوة کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

ہم انکی روحوں کو باور کراتے ہیں جب تک جان میں جان ہے تو اپنے خون سے اس عقیدے کا تحفظ کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں