پشاور (نوید یوسفزٸی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے صوبائی اسمبلی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے خطاب کیا
ممبر صوبائی اسمبلی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع جن میں شانگلہ، سوات، اپر دیر ، لوئر دیر ، چترال اور کوہستان کو ایمرجنسی اضلاع قرار دیا جائے
ضلع شانگلہ کی تمام بند سڑکوں کو جلد از جلد کھولا جائے جبکہ جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں انکو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو ان کے نقصان کا معاوضہ دیا جائے
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا تفریق لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرے