0

تاجروں کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں: رازق خان

اسلام آباد (وجاہت حسین) جی نائن مرکز اسلام آباد کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم ”تاجر ویلفیئر گروپ“کے رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے حقوق پر کسی صورت بھی سودے بازی نہیں ہونے دینگے کیونکہ تاجر معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملکی معیشت میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر تاجروں کا کاروبار بالکل تباہ نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی یہ حق کسی کو دینگے کہ وہ جب چاہے آکر آپریشن کے نام پر تاجروں کو ہراساں کرے

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی تاجروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور اب اگر آپریشن کے نام پر تاجروں سے زیادتیاں کی گئیں تو یہ سراسر زیادتی ہوگی اور اسے ہم کسی صورت بھی قبول نہیں کرینگے

انہوں نے کہا کہ جی نائن مرکز کے تاجر متحد ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مخالفت کی بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں جو کہ قابل فخر بات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں