0

ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان قتل کر دیا

مہمند (افضل صافی) تحصیل صافی کا ایک اور نوجوان صدہ کرم میں ڈکیتوں کےدوران مزاحمت پرقتل ہو گیا

مہمند تحصیل صافی قنداری شالم خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان جو کہ صدہ کرم میں محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ رات وہ کام کر کے اپنے کمرے میں سو رھا تھا کہ کسی نے دروازے پر دستک دی ان لوگوں نےدرواذہ کھولا تو اسلحہ سےلیس نامعلوم افراد نے مزدوروں کو لوٹنے کی کوشش کی

مزاحمت میں قنداری شالم خیل سے تعلق رکھنے والا نوجوان گولی لگنے سے موقع پر جان بحق ھوا

مہمند کے عوام نے ڈی پی او کرم اور انتظامیہ کے دیگر اعلی حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں