مہمند (افضل صافی) زیارت ماربل مائنز کے ملبے سے مزید سات لاشوں کو نکال لیا گیا
واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد انیس ہو گئی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے
گذشتہ شام ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل پہاڑ میں چھ سات مائنز بیٹھ جانے کے باعث متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں
سانحے کے بعد پاک آرمی، ایف سی، ریسکیو 1122، الخدمت، پی آر سی مہمند اور دیگر سرکاری اور سماجی تنظیموں کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
آج کاروائی کے دوران ملبے سے مزید سات لاشوں کو نکالا گیا ہے جس کے بعد حادثے میں مرنے والی کی مجموعی تعداد انیس ہو گئی
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ صبح 9 بجے زیارت کلی میں ادا کی گئی
معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے امدادی کارائیوں کا جائزہ لیا
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف احمد زئی نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس میں انیس افراد جان بحق جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق چھ سے سات افراد لاپتہ ہے
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم احتیاط سے کام جاری ہے تاکہ کوئی اور بڑا واقعہ پیش نہ آئے
انہوں نے مزید کہا کہ ساری مشینری اور ریسکیو ادارے یہاں پر موجود ہیں اور اپنا اپنا کام کر رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جان بحق ہونے والے مزدوروں اور دیگر لوگوں کو حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی جائے گی اور اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے مائن لیبرز کو خصوصی ٹریننگ دیں گے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئے