مہمند (افضل صافی) غلنئی جرگہ ہال میں یونیسیف اور وائس آف امریکہ ریڈیو کے تعاون سے پولیو وائرس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے اسٹیج ڈرامہ پیش کیاگیا جس میں پختونخواہ کے مشہور و معروف فنکاروں نے حصہ لیا
ڈرامے کے ہدایتکار اور لکھاری پشتو ڈراموں کے مشہور رائٹر نور البشر نوید تھے جبکہ فنکاروں میں ڈاکٹر ثروت علی، زاہدہ تنہا، عزیر شیرپاؤ، زرداد بلبل اور سراج شامل تھے
مشالونہ کے نام سے اصلاحی سٹیج ڈرامہ میں قبائلی علاقوں میں پائے جانے والی مخصوص قبائلی سوچ اور پولیو ویکسین کے خلاف نظرئیے سمیت پولیو بیماری سے ممکنہ نقصانات اور تحفظ جیسے موضوعات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی نیز عوام کو پولیو کے خلاف کھڑے ہو نے کے لئے پیغام دیا گیا
ڈرامہ دیکھنے کے لیے علاقے کے عوام، فلاحی کارکنان، سرکاری ملازمین اور نوجوان طبقے نے کثیر تعداد موجود تھی