0

قومی مشران کا سانحہ زیارت پر چار روزہ سوگ کا اعلان

5مہمند (افضل صافی) قبائلی ضلع مہمند میں سپیشل خاصہ دار تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے قومی مشران نے سانحہ زیارت ماربل میں بڑی جانی نقصانات پر چار روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

اس سلسلے میں غلنئی میں قومی مشران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک صاحب داد، ملک نادر منان، ملک حاجی امیر نواز خان، ملک اورنگزیب ، ملک اجمل کدی خیل، ملک نذیر سلطان خیل، ملک رئیس خان اور دیگر نمائندہ قومی مشران نے زیارت ماربل کے سانحے کے غمزدہ خاندانوں سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے احتجاجی دھرنے کو جمعرات سے پیر تک معطل کر کے قومی سوگ کا اعلان کیا

اس موقع پر قومی مشران نے ضلع مہمند آنے والی دوسرے علاقوں کی سیاسی، سرکاری اور دیگر اہم شخصیات کا زیارت متاثرین سے ہمدردی اور داد رسی پر ان کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے حکومت کے اعلان کردہ معاوضے کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسے دگنا کیا جائے اور کان کنی کے مزدور کار طبقے کیلئے خصوصی پالیسیوں کو مرتب کریں

قبل ازیں قومی مشران کے جرگے نے تحصیل صافی زیارت جا کر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

اجلاس میں سانحہ زیارت ماربل میں شہداء، زخمیوں اور کمالی حلیمزئی کے سرکردہ قبائلی مشر ملک کابل سید کی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں