سوات (نوید یوسفزٸی) جے یو آٸی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا راحت حسین کی سربراہی میں شانگلہ سے ایک وفد نے ڈی آٸی جی مالاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی
ملاقات میں شانگلہ کے اہم سکیورٹی مساٸل سے انہیں آگاہ کرتے ہوٸے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی
وفد نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور منشیات کی روک تھام کے لٸے مالاکنڈ پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا
ڈی آٸی جی اعجاز خان نے آنے والے معزز وفد کا خیر مقدم کرتے ہوٸے شانگلہ کے مساٸل حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی اور مزید باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا
وفد میں شانگلہ کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات سید محبوب الرحمان اور سید باروز خان اور دیگر ارکان شامل تھے