0

مغوی محمد چاچڑ کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیا گیا: سید اسد رضا شاہ ایس ایس پی

کندھ کوٹ(فرمان علی) پولیس نے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے محمد چاچڑ کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیا یہ بات ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے میڈیا کو دیئے گئے بنانے میں بتائی

تفصیلات کے مطابق گھڑی تیغو الہی بخش موڑ کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا

پولیس نے بروقت آپریشن کر کے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے محمد چاچڑ کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیا

علاقے کی ناکہ بندی کر کے پولیس نے دو ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیا پولیس آپریشن میں دو دنوں میں تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ ڈاکو مغوی کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی ہے اور نہ صرف مغوی کو بازیاب کرایا بلکہ دو ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کیا

ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس کا آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں