0

تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا

تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل دونوں گروپوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی

جس پر اویس گروپ نے حسنین چک 328 ج ب کو صلح کیلئے گھر بلایا اور پھر مجرمانہ نیت سے فائر کھول دیا جو خوش قسمتی سے حسنین کو نہ لگا

حسنین موقع سے جان بچا کر بھاگ گیا جبکہ اویس نے وقوعہ کو غلط رنگ دینے کیلئے ٹانگ پر فائر مار کر خود کو زخمی کر لیا

بعد ازاں اویس نے ہمراہ مسلح گروپ آتشیں اسلحہ کے ساتھ حسنین کے گھر پر حملہ کر دیا

فائرنگ سے علاقہ کے خوف و ہراس پھیل گیا 15 پر کی گئی کال پر تھانہ سٹی پولیس عبد الخالق SI نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا جبکہ خود ساختہ مضروب کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچا دیا گیا

یاد رہے کہ اصل واقعہ کے مطابق اویس نے ذاتی رنجش کی بنا پر خود کو فائر مارا اور پھر اویس گروپ نے مخالف فریق حسنین کے گھر پر اسلحہ کے زور پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں