ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں سجاول کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے شدید احتجاج کیا
احتجاج میں شامل مظاہرین نے گوجرہ سمندری بائی پاس روڈ پر لاش رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا
محلہ رسول پورہ میں سجاول نامی نوجوان کو گذشتہ روز مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کر دیا تھا
سجاول 4 کمسن بچوں کا باپ تھا جبکہ لواحقین کے مطابق سجاول کا کسی بھی تھانہ میں کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے