شانگلہ (نوید یوسفزٸی) عوامی نشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کونسل اور سابق امیدوار پی کے 23 شانگلہ متوکل خان ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے سیلاب سے شدید متاثرہ ضلع شانگلہ کو مکمل آفت زدہ قرار دینے کی بجاۓ صرف انفراسٹرکچر کی بحالی کی اور 30 ستمبر تک ایمرجنسی کا اعلان مضحکہ خیز اور شانگلہ کے پسماندہ، بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ عوام سے مذاق ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شانگلہ کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کر رہے ہیں جو شانگلہ کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے
انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام کو مکمل ریلیف نہ دینا اور شانگلہ کو آفت زدہ نہ قرار دینا حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شانگلہ کو مکمل آفت زدہ قرار دیکر تمام زرعی قرضے اور یوٹیلیٹی بلز معاف کے جائیں