0

بھیرہ میں نشیبی علاقوں سے بارشی پانی نہ نکالا جاسکا ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ

سرگودھا (طاہر کمبوہ) تحصیل بھیرہ میں ہونے والی بارشوں نے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی

بارش اور نالیوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا

بچے بوڑھے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں

ہفتہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور اہکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی

سب سے زیادہ متاثر ہو نے والے علاقوں میں نصیر آباد کالونی ،معاویہ ٹاؤن کے مکینوں کا پانی کی نکاسی نہ ہونے پر بلدیہ کے دفتر میں حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا انکا کہنا تھا کہ
پندرہ روز سے زائد عرصہ سے بارش کا پانی کھڑا ہے

بلدیہ بھیرہ کو متعدد بار درخواست دی ہے مگر ابھی تک کوئ عمل نہیں ہوا

پانی میں مچھر پیدا ہورہے ہیں جبکہ ہمارے گزرنے کا راستہ بند ہے

ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ پانی کا نکاسی کا انتظام کیا جائے

شہریوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہری معاملات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی اہل اور دیانتدار افسر کا تقرر کریں تاکہ عوام میں پائے جانے والے حکومت مخالف جذبات کم ہو سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں