0

منتخب ہو کر جی نائن مرکز کو چار چاند لگائیں گے: رازق خان

جی نائن مرکز میں تاجر ویلفیئر گروپ کی مقبولیت میں اضافہ
اسلام آباد (وجاہت حسین) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن مرکز میں تاجروں کے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

ہر گروپ دیگر گروپوں سے بازی لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن ”تاجر ویلفیئر گروپ“کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے

مرکز کا ہر تاجر رازق خان زندہ باد اور تاجر ویلفیئر گروپ پائندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے اور تاجر برادری تاجر ویلفیئر گروپ کو ووٹ اور سپورٹ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

بلیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرتے رہیں گے

انہوں نے کہا کہ یہ جو مجھے عزت مل رہی ہے یہ میرے والدین کی دعاؤں اور تاجروں کے مجھ پر اعتماد کا نتیجہ ہے

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہو کر جی نائن مرکز کو چار چاند لگا دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں