0

کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے: عمران عباسی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ڈویژن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ڈویژن عمران عباسی نے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں کاشتکاروں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹوبہ سی او اخلاق رضا شاہ، و دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان، میڈ یا نمائندگان سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعد موجود تھی

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن عمران عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کسان بھائیوں کا استحصال روکنے اور ان کی فصل کی پوری قیمت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے

کاشتکار کسی بھی ملک میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے

انہوں نے کہا کہ کسان بھائیوں کے گنا کا کم ریٹ، وزن میں غیر قانونی کٹوتی اور ان کی ادائیگیاں روکنا ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بلکہ کسان بھائیوں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے

شوگر ملز کو گنا سپلائی کرنے والے تمام کاشتکار اپنی شکایات اینٹی کرپشن پنجاب میں اندراج کرائیں ان کا حق انہیں دلایا جائے گا اور صوبہ بھر میں کاشتکاروں کی شکایات کے لئے فوکل پرسن تعینات بھی کیئے جارہے ہیں تاکہ ان کی دہلیز پر ہی انکو انصاف فراہم کیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں