0

ڈی سی ٹوبہ کا پناہ گاہ کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سید مدثر احمد کے ہمراہ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ سمیت شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے پناہ گاہ سمیت شہر کی صفائی سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً اڑتیس ٹن کوڑا بذریعہ ٹریکٹر ٹرالی اٹھایا جاتا ہے

شہر کو پانچ سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کو میں خود چیک کر رہا ہوں

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے اور سرپرائز وزٹ کرتا رہوں گا

اس کے علاوہ پناہ گاہ میں مسافروں کو رہائش گاہ سمیت کھانے کی سہولیات کی فراہمی بہترین انداز میں جاری رکھی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں