اسلام آباد (وجاہت حسین) سینیٹر رحمان ملک نے تھانہ آبپارہ میں سنتھیا رچی کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی
سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے مجموعہ ضابطہ فوجداری، تعزیرات پاکستان و قذف آرڈیننس کے تحت سنتھیا رچی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک چھ سے زائد بار سنتھیا رچی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات بدلتی آ ئی ہے
سنتھیا رچی پہلے جنسی زیادتی جبکہ پولیس کو دئیے گئے درخواست میں دست درازی کا بے بنیاد و من گھڑت الزام عائد کر چکی تھی
پولیس اور جسٹس آف پیس سنتھیا رچی کی الزامات کو جعلی و من گھڑت قرار دیکر رد کر چکے ہیں
سنتھیا رچی کے کسی بھی الزام میں کوئی صداقت نہیں بلکہ اسکا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور انکو دباؤ میں لانا تھا
سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا و انٹرویوز میں جنسی زیادتی جبکہ پولیس کو دی گئی درخواست میں دست درازی کا بے بنیاد الزام لگایا ہے
سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک کے بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی ہے
بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کے خلاف سنتھیا رچی کی توہین آمیز ٹویٹ پر نوٹس لیا تھا
نوٹس لینے کی ردعمل میں سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک کے خلاف من گھڑت، بیہودہ اور جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کیا
سینیٹر رحمان ملک کو دھمکی دی گئی کہ نوٹس واپس لیں ورنہ نتائج کے لئے تیار ہو جائے
سینیٹر رحمان ملک نے بطور چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے الزامات واپس لینے سے انکار کیا
ایف آئی اے نے انکوائری کے بعد سنتھیا رچی کیخلاف محترمہ بینظیر شہید کیخلاف ٹویٹ پر استغاسہ دائر کیا ہے
ایف آئی اے نے باقاعدہ تفتیش کے بعد سنتھیا رچی کے جرم ثابت کرکے قانونی کاروائی تجویز کی ہے
سنتھیا رچی کے خلاف بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نوٹس قانونی و کار سرکار تھا
سنتھیا رچی کے الزامات سینیٹر رحمان ملک کو دھمکانے، دباؤ میں لانے، جان کو خطرہ میں ڈالنے و معاشرے میں ان کو رسوا اور شرمسار کرنے کے زمرے میں آتے ہیں
سنتھیا نے پہلے سینیٹر رحمان ملک پر غیر ملکی باشندوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام عائد کیا تھا
سنتھیا رچی کے بے بنیاد الزام کو نادرا نے رد کر کے تردید جاری کی تھی
جب دیگر الزامات لگانے میں سنتھیا ناکام رہی تو جنسی حراسانی کی الزامات عائد کرنا شروع کر دیئے
سینیٹر رحمان ملک کے علاوہ سنتھیا رچی دیگر سیاستدانوں کیخلاف بھی اسی نوعیت کی الزامات عائد کر چکی ہے
سنتھیا رچی کار سرکار میں مداخلت کی جرم کی مرتکب ہو چکی ہے
سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک کے فرائض میں رکاوٹ ڈال کر سینیٹ قوائد و ضابطہ کے تحت ان کا استحقاق مجروح کیا
اس سوچی سمجھی گھناؤنی سازش میں سینیٹر رحمان ملک کے مخالفین سنتھیا رچی کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں
سینیٹر رحمان ملک جانتے ہیں کہ سنتھیا رچی کی رہائش، نقل و حرکت و وکلاء و دیگر اخراجات کون ادا کر رہے ہیں
سینیٹر رحمان ملک جلد ان چہروں کو بےنقاب کرنے والے ہیں جو اس گھناؤنی سازش کے پیچھے کار فرما ہیں
سینیٹر رحمان ملک کے وکلاء سنتھیا رچی کی معاونت کرنے والوں کے خلاف قانونی شواہد اکٹھے کر رہے ہیں
سنتھیا رچی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہے اور وزارت داخلہ نے اس کی ملک بدری کے احکامات جاری کئے ہیں
سنتھیا رچی کا پاکستان میں کوئی ذریعہ معاش نہیں جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے
مجموعہ ضابطہ فوجداری کی دفعات، تعزیرات پاکستان و قذف آرڈیننس کے تحت سنتھیا رچی قابل سزا جرم کی مرتکب ہو چکی ہے
سینیٹر رحمان ملک نے استدعا کی ہے کہ سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ دائر کیا جائے
سینیٹر رحمان ملک حصول انصاف کے لئے ہر قانونی جنگ لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں