0

مہمند بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے نیشنل اسکاؤٹ ویک منایا

مہمند (افضل صافی) پاکستان اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی خصوصی ہدایات پر مہمند بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے نیشنل اسکاؤٹ ویک بہ عنوان Growing stronger together 5ستمر سے 11 ستمبر تک DEO جیدی خان خلیل اور ڈسٹرکٹ فزیکل سپروائزر محمد ابراہیم کے زیر نگرانی منایا

سینئر اسکاؤٹس لیڈر اعجاز احمد DSO الطاف حسین اور بہت سے اسکاؤٹس نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا

اس سلسلے میں مسجدوں کی صفائی، پلاسٹک بیگ سے آزادی، شجرکاری، ٹریفک کنٹرول آگاہی پروگرام، نشہ ایک لعنت اور دوسرے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

خاص طور پر سانحہ زیارت ماربل کان تحصیل صافی مہمند میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف 1122، پاک آرمی، ایف سی، سول ڈیفنس اور ہلال احمر، الخدمت اور دوسرے رضاکاروں کے لئے کھانے پینے اور دوسری ضروریات کے انتظام میں بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دیں

آخر میں مشترکہ طور پر پاکستان کی بقا اور سلامتی، امت مسلمہ، کرونا وبا کے خاتمے اور سانحہ زیارت میں شہید افراد کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں