مہمند (افضل صافی) ضلع مہمند میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور مقامی افراد نے کمیونٹی فیسیلیٹیشن سنٹر میں غیر مقامی لوگوں کی بھرتیوں کے خلاف احتجاج کیا
مظاہرین نے مین شاہراہ باجوڑ پشاور کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا
مظاہرین نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں میں غیر مقامی افراد کی بھرتیاں تسلیم نہیں کرتے
نئی سرکاری بھرتیوں پر سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے
تمام سرکاری بھرتیاں ڈومیسائل کی بجائے شناختی کارڈ کی بنیاد پر پر کی جائیں
اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کے علاوہ عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے