ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) مولانا عارف محمود امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، میاں شعیب ایڈووکیٹ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ، میاں ارشد جاوید ایڈوکیٹ، میاں عارف حسین امیر زون ٹوبہ، میاں وکیل احمد جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی زون ٹوبہ، حافظ عبدالشکور صدر جماعت اسلامی یوتھ زون ٹوبہ نے مشترکہ بیان میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 3 بچوں کی موجودگی میں ان کی ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور درندگی کا یہ افسوسناک واقعہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے
امن و امان کا قیام، معصوم خواتین کی عزت و عصمت کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے
جس ملک میں حکومت خود بے حیائی پھیلانے میں ملوث ہو اور ملک میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے ٹی وی چینلز اپنی ریٹینگ بڑھانے کے لئے ڈراموں میں عشق کے نام پر فحاشی، عریانی اور ناجائز تعلقات کو محبت کا نام دے کر اس کی حوصلہ افزائی کریں تو اس معاشرے میں زنا بالجبر اور چھوٹے بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات کوئی نہیں روک سکتا
اس موقع پر میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب بےحیائی پھیلانے والوں کو کلچر کے نام پر صدارتی ایواڈ سے نوازا جائے اور فحاشی، عریانی اور بے حیائی کا پرچار کرنے والی کمپنیاں عورت کو اشتہار کی زینت بنائیں اور پھر بزنس کے نام پر جب کاروباری ادارے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں مصروف ہوں اور جب برائی اور بے حیائی کو فیشن کے نام پر مارنگ شوز میں مقابلے ترتیب دئیےجائیں گے تو عوام میں صرف بے حیائی ہی پھیلے گی اور پھر ایسی کوتاہی اور لاپرواہی کے نتائج اس طرح کے بھیانک حادثات کی صورت میں سامنے آتے ہیں
میاں شعیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب تو بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے
امن و امان اور سلامتی و تحفظ کے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں ؟
ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کا راج ہے
بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
میاں عارف حسین امیر ذون نے کہا کہ اگر جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنا دیا جاتا
تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جا سکتا تھا
انہوں نے واقعہ پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موٹروے پر ہونے والےواقعہ میں ملوث مجرموں کو جلد عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو پھر جماعت اسلامی کے نوجوان امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق کے حکم پر پاکستانی عوام کےتحفظ اور انصاف کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی زون ٹوبہ میاں وکیل احمد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے
خواتین کے ساتھ اجتمائی زیادتی کے مرتکب ملزمان کسی بھی معافی کے حقدار نہیں ہیں