0

تاجروں کی خوشحالی کیلئے مثبت اقدامات کریں گے: محمد رازق خان اخون خیل

اسلام آباد (وجاہت حسین) تاجر ویلفیئر گروپ جی نائن مرکز کے رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے تاجروں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر وں کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

جی نائن مرکز کے تاجر بھائی آپس میں اتحاد کو فروغ دیں کسی تاجر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے

جی نائن مرکز میں تاجروں کو پہلے ہی لاک ڈاؤن اور کرونا کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا اس لئے اب وقت آچکا ہے کہ تاجر بھائی اتفاق و اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید بہتر کریں

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تاجر بھائیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ مرکز کی بہتری کیلئے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد انتخابی نشان”چاند ستارہ“مرکز کو چار چاند لگا دے گا

تمام تاجر بھائی مرکز کی بہتری کیلئے تجاویز ہمارے پاس لے کر آئیں ہم ان تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے

اس موقعہ پر راجہ ذوالفقار، سید محمد اظہر و دیگر نے بھی خطاب کیا اور تاجروں کی طرف سے ”تاجر ویلفیئرگروپ“پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں