سرگودھا (طاہر کمبوہ) موٹروے پر سالم کے قریب کار کھڑی وین سے ٹکرا گئی جبکہ کار سے پیچھے سے آنے والی تین مزید گاڑیاں ٹکرا گئیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراز زخمی ہو گئے
مذکورہ حادثے میں موٹر وے پولیس کی کھڑی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا
تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو بھلوال پہنچا دیا گیا
موٹروے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا