ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ریسکیو1122 نے ہفتہ ابتدائی طبی امداد بھرپور طریقے سے منایا
ہمارا مشن ہے کہ ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈ رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکے
ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہفتہ ابتدائی طبی امداد “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر” پروگرام کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے
اسی سلسلہ میں ایک مرکزی تقریب ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے کی جس میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ریسکیو اسکاؤٹس، ریسکیورز اورافسران نے شرکت کی
اس کے علاوہ ہفتہ ابتدائی طبی امداد آگاہی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی زیر نگرانی کمیونٹی سیفٹی ونگ نے فسٹ ایڈ کی ٹریننگ اور سیمینارمنعقد کیے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے بروشر بھی تقسیم کیے
بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر کی زیر قیادت آگاہی واک بھی کی گئی
ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو اسکاؤٹس، ریسکیورز اور افسران نے شرکت کی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر”پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز 2019 میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے کیمونٹی سیفٹی ونگ کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں کر دیا گیا تھا تاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جا سکے
تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیادی اور کلیدی ہو تا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کر دیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے
انہوں نے کہا کہ ا ب تک ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت تقریباً 35 ہزار ریسکیو رضا کاروں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کرچکا ہے
اس موقع پر انہوں نے شعبہ کمیونٹی سیفٹی اور ضلعی افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کو بنانے اور فرسٹ ایڈ کی تربیت کے ہدف کو پورا کرنے پر سراہا
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے بارے میں فرمانِ الٰہی کا ذکر کیا کہ “جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے مزید کہا کہ فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معزوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں
انہوں نے شہریوں کو کہا کہ وہ فرسٹ ایڈر بننے کے لیے اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں