0

جانوروں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے: رفعیہ اشفاق صدر راوی فاؤنڈیشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) انسانوں کی طرح جانوروں کو بھی لاک ڈاؤن نے متاثر کیا ہے، گدھا بان لاک ڈاؤ ن کی وجہ سے کام نہ کرسکے اور وہ اپنے جانوروں کو بھی صحیح خوارک نہ فراہم کرسکے

راوی فاؤنڈیشن نے ایسے 157 افراد کو گھریلو استعمال کی اشیاء اور گدھوں کی خوراک مہیا کی ہے جو قابل تحسین پروگرام ہے اور رفعیہ اشفاق مبارک باد کی مستحق ہیں

ان خیالات کا اظہار ایک ہفتہ سے جاری لاک ڈاؤن سے متاثرہ جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کے مالکان کو خوراک فراہم کرنے کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد اعجاز میانہ، ویٹرنری آفیسرز ڈاکٹر محمد عثمان، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر حبیب سلطان، ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر محمودالحسن، صدر راوی فاؤنڈیشن رفعیہ اشفاق اور فادر سیموئیل جارج نے بھی خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی ہم پر حق ہے وہ بھی ہماری توجہ کے طالب ہیں جب ہم ان سے کام لیتے ہیں تو ان کی صحت اور خوراک کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے

این جی اوز جانوروں پر کام کرنے سے ہچکچاتی ہیں مگر راوی فاؤنڈیشن اس لحاظ سے قابل تحسین ہے کہ وہ جانوروں پر کام بھی کرتی ہے اور انسانوں کے ساتھ ساتھ انہیں بھی خوراک و دیگر ضروریات فراہم کرنے کیلئے گدھا بانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہے

تقریب کے دوران لائیوسٹاک کے سنیئر ڈاکٹرز نے گدھا بانوں کو گدھوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے مفید مشورے بھی فراہم کئے

تقریب کے اختتام پر گدھا بانوں کو ان کے گھروں میں کھانے پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ گدھوں کے کھانے پینے کا سامان بھی تقسیم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں