اسلام آباد (وجاہت حسین) جی نائن مرکز سے انار کلی باڑہ، رشکی باڑہ، دوبئی باڑہ اور شاہین باڑہ سے تاجروں کی کثیر تعداد باجوڑ ہاؤس تشریف لائی اور تاجر ویلفیئر گروپ میں باہمی مشورے سے شمولیت اختیار کر لی
تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم مرکز میں دیگر گروپوں کی سیاست دیکھ چکے ہیں جس سے ہمیں خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اس لئے اب ہم جی نائن مرکز میں تاجر ویلفیئر گروپ کو مستقبل میں جی نائن مرکز کی سیاست کا تاج پہنائیں گے تاکہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں
جی نائن مرکز سے آئے تاجروں کا تاجر ویلفیئر گروپ کے رہنماء محمد رازق خان اخون خیل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جی نائن مرکز باڑہ سے آئے تمام تاجر بھائیوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ لوگ مجھ پر اور میرے گروپ پر اعتماد کرتے ہیں
اللہ پاک آپ کے تمام مسائل کو حل کرے اور آپ سب کو صحت و تندرستی والی زندگی طا فرمائے
انہوں نے مزید کہا کہ جی نائن مرکز میں تاجر ویلفیئر گروپ کی انشاء اللہ فاتحانہ جیت ہو گی اور منتخب ہو کر ہم تاجر بھائیوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے