0

علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کر گئے

اسلام آباد (وجاہت حسین) معروف مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی کراچی میں انتقال کر گئے

ان کی وفات دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی مرحوم کی عمر 76برس تھی

آپ 1944ء کو انڈیا کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے جبکہ1967ء میں کراچی آئے اور کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی

آپ ”الکلام“ میگزین کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں

ضمیر نقوی کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہدائے کربلا امام بارگاہ انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی

علامہ ضمیر اختر نقوی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی

ضمیر اختر نقوی نے شاعری اور مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں

انہوں نے شہزادہ قاسم علیہ السلام ابن امام حسن علیہ السلام پر دو جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی

علامہ ضمیر اختر نقوی کی تصنیف معراج خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے

علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں