ٹوبہ ٹیک سنگھ( رانا خالد محمود ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پارکنگ کے نام پر لوٹ مار جاری ہے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے موٹر سائیکل پارکنگ فیس کے نام پر 20 روپے وصول کیے جا رہے ہیں
گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شیڈول ریٹ 10 روپے مقرر ہے جبکہ یہ پرائیویٹ ٹھیکیدار مافیا ہسپتال میں آنے والی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں
20 روپے نہ دینے پر سائیکل سٹینڈ مافیا عوام سے دست و گریباں و گالی گلوچ کرتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں
غریب عوام نے اعلیٰ حکام و ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کے ساتھ ہسپتال کا سائیکل سٹینڈ پارکنگ فیس فری کرنے کا مطالبہ کیا ہے