ملتان (وسیم خان) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع ملتان کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے 72 ویں یوم وفات کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ق خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی راہنما محترمہ سحرش رمضان تھہیم صاحبہ کی رہائش گاہ واقع شاہ رکن عالم کالونی میں کیا گیا
تقریب کی صدارت مرکزی سینیئر نائب صدر محمد اسلم طاہر انصاری نے کی جبکہ انسانی حقوق ونگ کے صوبائی صدر چوہدری طارق گجر, یوتھ ونگ ضلع ملتان کے صدر احسن نصیر غوری مہمان خصوصی تھے
اسلم طاہر انصاری، چوہدری طارق گجر، محترمہ سحرش رمضان صاحبہ اور احسن نصیر غوری نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ قائد نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں انگریزوں اور ہندؤں کی ہر سازش کا مقابلہ کرتے ھوئے مسلمانان ہند کے لیے جو علیحدہ وطن کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا اسکی تعبیر کے حصول کے لیے دن رات ایک کر کے پاکستان حاصل کیا اور دنیا کو یہ باور کروا دیا کہ جب مسلمان کسی عظیم مقصد کے حصول کے لیے جدو جہد کرتا ھے تو ہر رکاوٹ کو عبور کرتے ھوئے اسے اللہ کی مدد سے حاصل کر لیتا ھے
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی خو شحالی استحکام اور بقاء کے لیے قائد اعظم کے دئیے گئے راہنما اصولوں پر عمل کرنا ھو گا تاکہ حصول پاکستان کے مقاصد کو حاصل کر کے پاکستان کو ایک عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکے
آخر میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے عہدیدران محمد ضمیر، محمد نوید، سلطان محمود، حاجی خلیل راجپوت کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی