0

ڈی پی او ٹوبہ کی سود خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت 5 گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( رانا خالد محمود ) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سود خور گروہ کے 5 ارکان گرفتار کر لیے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر میں سود خور گروہوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایسے مجرمان کو پابند سلاسل کیا جائے

سود خور گروہوں کی بدمعاشی بالکل ختم کی جائے کیونکہ عام لوگ ایسے لوگوں کی بدمعاشی سے ہر اساں ہو رہے ہیں

اسی سلسلہ میں یہ حالیہ کاروائی کی گئی ہے جبکہ ڈی پی او رانا عمر فاروق ایسے لوگوں کے خلاف کاروئی کی خود نگرانی کر رہے ہیں

تازہ کاروائی میں ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان ایس آئی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سود خور گروہ کے 5 کس ملزمان محمد رمضان ولد پہلوان علی، غلام شبیر ولد محمد رمضان، محمد افضل ولد محمد رمضان، ذوالفقار ولد سرفراز اقوام سنپال اور محمد اسلم ولد مامند قوم قدیانہ ساکنان 766 گ ب کو گرفتار کیا

جن کے قبضہ سے سود پر دی گئی رقم کے اشٹام پیپرز، پرامیسری نوٹ وغیرہ برآمد ہوئے

ملزمان مجبور اور بے کس لوگوں کو بہکاوے میں لا کر سود پر رقم مہیا کرتے اور بعد میں دوگنی رقم سے بھی زیادہ پرامیسری نوٹ پر تحریر کرواتے اور اصل رقم وصول کرنے کے بعد بھی مجبور اور لاچار لوگوں سے کئی کئی سال تک سود کی مد میں مرضی سے رقم وصول کرتے تھے

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے اہلیان ضلع ٹوبہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے سود خور اور جعل ساز گروہوں کے جھانسے میں مت آئیں کیونکہ دین اسلام کی روح سے سود کا لین دین کرنے والے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ کھلے عام اعلان جنگ کرتے ہیں

ایسے بد بختوں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں

اگر کسی کے پاس سود خور اور جعل سازی کرنے والے افراد کے متعلق کسی قسم کی معلومات ہیں تو پولیس کو اطلاع ضرور دیں تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی اس کاروائی کو عوام الناس، سول سوسائٹی نے سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں