اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایات پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کی
ایکسیپریس ہائی وے اور آئی جے پی روڈ پر گن پوائنٹ پر وارداتوں میں ملوث دو کس ملزمان گرفتار کر لیے
ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا خنجر، گن پوائنٹ پر شہریوں سے چھینے گئے 3 عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد موبائل فون برآمد ہوا
ملزمان تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے ایکسپریس وے، آئی جے پی روڈ پر گن پوائنٹ اور خنجر کی نوک پر لوگوں سے موٹر سائیکل و قیمتی اشیا چھین لیا کرتے تھے
ملزمان میں ذیشان اور احتشام ناز شامل ہیں جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں
کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر مشتاق احمد، اے ایس آئی محسن علی خان اور جوانوں نے کی