0

بین الاضلاعی ڈکیت گرفتار: ناجائز اسلحہ، لوٹی ھوئی رقم ،پرس اور شناختی کارڈ برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود ) گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی ڈکیت گرفتار کر لیا گیا

ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، لوٹی ھوئی رقم ،پرس اور شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے

محمد شہزاد ولد محمد افضل قوم رانجھا سکنہ 385 ج ب نے 15 پر اطلاع دی کہ وہ اور اسکا کزن اللہ دتہ ولد طالب حسین بسواری موٹر سائیکل پر ٹوبہ سے اپنے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ نہر کے پاس 2 کس نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ موٹر سائیکل 125 پر سوار ڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روک لوٹنا شروع کر دیا

تلاشی کے دوران موقع پا کر میں نے ایک ڈاکو کو جپھا ڈال لیا تو دوسرے ڈاکو نے مجھ پر جان لیوا سیدھا فائر کیا جو میری بجائے گتھم گتھا ڈاکو کو دائیں گھٹنے پر لگا جس پر دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ مع نفری موقع پر پہنچے اور تعاقب کر کے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام وقار لطیف ولد محمد لطیف قوم جٹ سکنہ 315 ج ب بتلایا

تلاشی پر ڈاکو سے اسلحہ ناجائز ایک پسٹل 30 بور مع گولیاں اور چھینا گیا پرس، شناختی کارڈ اور رقم برامد ھوئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ڈی پی او ٹوبہ نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے

گرفتار ملزم وقار کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ مقدمہ نمبر 58/16، 110/16 اور 241/16 میں راہزنی ڈکیتی اور ناجائز اسحہ میں ملوث پایا گیا ھے اسی طرح تھانہ موچیوالہ ضلع جھنگ کے مقدمہ نمبر 417/15 میں دوران واردات زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب تھا

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں