0

موٹرسائیکل چوری کے منظم گروہ کے چار ملزمان گرفتار

اسلام آباد (وجاہت حسین) تھانہ گولڑہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کے منظم گروہ کے چار ملزمان گرفتار کر لیے

ملزمان کے قبضہ سے 16 سے زائد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب ایک تہ خانہ کرایہ پر حاصل کر رکھا تھا جبکہ چوری شدہ موٹرسائیکل ٹمپرنگ کر کے دو نمبر طریقے سے سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے

کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گولڑہ معہ جوانوں نے کی

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں