اسلام آباد (وجاہت حسین) وفاقی پولیس کی محکمانہ پرموشن کمیٹی نے 26 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کر دی
آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایت پر مرحلہ وار محکمانہ ترقی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے
کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو مرحلہ وار ترقی دی جائے گی
ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد سلیم کی سربراہی میں پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں 40 سب انسپکٹر پیش ہوئے جن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی
پرموشن کمیٹی نے پہلے نمبروں پر اچھے ریکارڈ کے حامل 26 سب انسپکٹروں کی بطور انسپکٹر ترقی دینے کی سفارش کی
پرموشن کمیٹی کے ممبران میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی لیگل و دیگر عہدیدار شامل ہیں