شانگلہ (نوید یوسفزٸی) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس شانگلہ کا اہم اجلاس آج 19 ستمبر کو پرائمری سکول الپوری میں جناب سلطان سکندر کی صدارت میں منعقد ہوا
اجلاس میں ضلع بھر سے تمام ملازمین کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں مرحوم تجمل حسین صاحب کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی گئی
بعد ازاں اجلاس میں متفقہ طور پر گرینڈ الائینس کے لیے جناب اسلام یوسفزئی کو باہمی اتفاق سے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس شانگلہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا
اس کے علاوہ تین مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو کہ چیئرمین کی زیر قیادت جملہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گی
اجلاس میں ایکشن کمیٹی کے لیے رہبر علی کا انتخاب بطور چیئرمین کیا گیا
اس طرح سلطان سکندر صاحب کو مذاکراتی کمیٹی اور جناب فضل ودود کو فنانس کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا
اجلاس میں صوبائی قائدین کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی 24 ستمبر کو مکمل طور پر تالہ بند اور قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا
یہ بھی طے ہوا کہ اس دن تمام سکول اور تمام دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے اور تمام سرکاری ملازمین گیارہ بجے الپوری چوک میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل ہر گز منظور نہیں اور آئی ایم ایف کی ایماء پر ملازم کش پالیسیوں کے خلاف جملہ ملازمین سیسہ پلائی دیوار بنیں گے اور 24 ستمبر کو بھرپور احتجاج کریں گے
اجلاس سے خطاب میں AGEGA کے چیئرمین اسلام یوسفزئی نے کہا کہ جملہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں ہیں اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
اس موقع پر افضل خاموش کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے لیے میڈیا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا
اجلاس سے افتخار علی، سلطان سکندر، رہبر علی، عنایت اللہ، عادل شاہ، کفایت اللہ، عبداللہ آفتاب علیزئی، رفیق خان، محمد نواز، فضل غفور، مجیب الرحمان، فضل ہادی، افضل خاموش، عالم رشید، عطاءاللہ اور دیگر نے خطاب کیا