0

قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے پولیو واک کا انعقاد

کندھ کوٹ (فرمان علی) قومی انسداد پولیو مہم کی سماجی آگاہی کے لئے پولیو واک کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے لیکر ڈپٹی کمشنر آفس تک کیا گیا

واک میں سول سوسائٹی، ڈاکٹرز، ڈبلیو ایچ او کے ذمے داراں، میڈیا کے نمائندگان اور پارٹنر اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی

واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریٹنگ سینٹر کشمور، ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندہ کوٹ منور علی مٹھیانی اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن (پولیو) ڈاکٹر نورالدین نے کی اور اس کے بعد ڈسٹرکٹ فوکل پرسن (پولیو) ڈاکٹر نورالدین اور پارٹنر اسٹاف ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریٹنگ سینٹر کشمور نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تاکہ وہ پولیو وائرس کے حملے سے محفوظ رہیں

عوام سے گزارش ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں