0

آج مہمند سیاسی اتحاد کا اجلاس منعقد کیا گیا

ضلع مہمند (افضل صافی) غلنئی مہمند پریس کلب میں مہمند سیاسی اتحاد کا اجلاس منعقد کیا گیا

اجلاس میں سیاسی اتحاد کی کارکردگی، موجودہ مسائل اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پیش کی گئی جس میں نیب کی جانب سے تمام سیاسی قائدین کی بے جا نیب طلبی اور گرفتاری کی مذمت کی گئی

اسکے علاوہ وزیراعظم کے 4 دوروں پر تنقید ہوئی جو کہ مکمل طور پر ناکام تھے کیونکہ اس میں ضلع مہمند کیلئے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا گیا

اسکے علاوہ مہمند ایجنسی میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اسکے ساتھ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا

اجلاس میں متفقہ طور پر نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا جس میں قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر فاروق افضل کو صدر اور ملک جہانزیب خان کو جنرل سیکٹری منتخب کیا گیا

کابینہ میں شامل دوسرے ارکان میں سینئر نائب صدر عظمت خان پی ایم ایل این، حاجی بہرام خان پی ایم ایل این اور ملک خاندان جماعت اسلامی، ڈپٹی جنرل سیکٹری ارشد بختیار پی پی پی، ملک فضل ہادی فنانس سیکٹری پی پی پی، مولانا عبدالغفار صافی آفس سیکٹری جبکہ ساوید خان کو انفارمیشن سیکٹری منتخب کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں