0

پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دربار کا انعقاد کیاگیا

اسلام آباد (وجاہت حسین) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار کا انعقاد کیا
دربار میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

دربار میں نئے ترقی پانے والے 16 ڈی ایس پیز اور 26 انسپکٹرز کو رینک لگائے گئے

محکمہ پولیس میں پروموشن کا دیرینہ مسئلہ تھا جو حل کیاگیا

آئی جی اسلام آباد نےکہا جب سے چارج سنبھالا تب سے کانسٹیبل سے لےکر ریکارڈ ترقیاں دی گئیں ہیں کانسٹیبل سے ایس پی تک 687 جبکہ 85 کلریکل سٹاف کی ترقیاں کی گیئں

آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں

وزیراعظم پاکستان سے درخواست کرکے شہداء پیکج پنجاب پولیس کے برابر کرایا

انھوں نے کہا، نفری کی کمی دور کرنے کے لیے 1200 کے قریب کانسٹیبلز بھرتی کیے جن کی ٹریننگ آخری مراحل میں ہے

جلدمزید 1100 کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے

محکمہ پولیس کوکرپشن سے پاک کرنےکے لیے احتساب یونٹ بھی بنایا جائے گا

رشوت اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے

پولیس جوانوں کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں