0

تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ گرفتار

اسلام آباد (وجاہت حسین) آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر صدز زون کے مخلتف تھانہ جات کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات کے بڑے ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے

ہیروئن کی سپلائی میں ملوث دو غیر ملکی ایک خاتون ایک مرد گرفتار ہو گئے

بین الصوبائی ہیروئن کی سپلائی میں بھی ملوث ایک خاتون اور 4 مرد گرفتار ہو گئے

منشیات فروشوں کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 21 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 50 گرام آئس اور 81 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں

ملزمان تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کو بھی منشیات سپلائی کرتے تھے

ملزمات شمیم اختر، روزیٹا ٹوانبو سمیت نعمان خان ، عمار عثمان، عدیل،کریم خان، فلیکس بینڈ شامل ہیں

ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

کاروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز مع جوانوں نے کی

ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں