اسلام آباد(وجاہت حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور جنرل کونسلر یونین کونسل39محمد رازق خان اخون خیل نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
علاقہ کے عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے اور ہم اپنے منشور سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے
سیکٹر جی بارہ اور سیکٹر ایف بارہ کے عوام اطمینان رکھیں ان کے حقوق پر کسی صورت بھی سودے بازی نہیں ہونے دینگے
جو عناصر عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو پریشان کرنے کی بجائے انہیں تسلی دیں
بلیو ٹی وی کو خصوصی گفتگو دیتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں ان کو با خوبی نبھا رہے ہیں اور اپنی قیادت کی پالیسیوں سے متفق ہیں